
ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور میں قومی اسمبلی کی 1اورصوبائی اسمبلی کی 4 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے، این۔ اے 119 سے ن لیگی امیدوار علی پرویز کو شیر جبکہ سنی اتحاد کے شہزادہ فاروق کو گھوڑے ،پی۔ پی 158سے سنی اتحاد کے مونس الٰہی کو گھوڑے اور ن لیگ کے چودھری محمد نواز کو شیر کانشان الاٹ کیا گیا ہے۔
پی۔ پی 164سے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف کوگھوڑے اور ن لیگ کے راشد منہاس کو شیر جبکہ پی ۔پی 149سے شعیب صدیقی کو عقاب اور سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید کو گھوڑے کانشان الاٹ ہوا،پی پی 147سے آزاد امیدوار محمد خان مدنی کو بلیک بورڈ اور ن لیگ کے محمد ریاض کو شیر کانشان الاٹ کیا گیا ہے ۔









