27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری

0
242
27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری

ہاٹ لائن نیوز : نادرا سے ستائیس لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا بڑا سکینڈل ،جے۔ آئی۔ ٹی نے بھی اس کی تصدیق کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کے لیے قائم جے۔ آئی۔ ٹی نے کام مکمل کرلیا ہے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی جا چکی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا سے 2019 سے 2023 کے دوران شہریوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا ۔ ڈیٹا لیک اسکینڈل میں پشاور، ملتان اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے ہیں اس رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر ادھر سے دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف ۔آئی ۔اے کے وقارالدین سید نے کی تھی، جے۔ آئی۔ ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل ہیں۔

Leave a reply