جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر اہم سماعت

0
241
جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر اہم سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کےسینٹر اعجاز چوہدری کی جیل ٹرائل کےفیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست پرسماعت کو 27 فروری تک ملتوی کردیاہے ، عدالت نے درخواستگزار اور سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلےکی نقول فراہم کرنیکی ہدایت کر دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسی نوعیت کی درخواست پر فیصلہ ہوچکا ہے جس ہر سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل آباد کے کیس میں درخواست خارج ہوچکی ہے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ آپ آئندہ سماعت پر فیصلے کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے، ایسا نہ ہو کہ ہمارا فیصلہ اس سے مختلف آ جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےاعجاز چوہدری کی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور منتخب سینیٹر ہے، نو مئی واقعات کے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور کے کیسز میں گرفتار کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جیل ٹرائل کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ کا جیل ٹرائل کا فیصلہ بنیادی حقوق کیخلاف ہے۔

Leave a reply