
پاکستان مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سطح کا پروٹوکول دینے کی خبروں کی تردید کردی۔
اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اضافی سیکیورٹی فراہم کیے جانے کی خبریں غلط ہیں۔
یاد رہے کہ ڈان کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘دو بلٹ پروف کاریں، چار پولیس سکواڈ گاڑیاں، ایک ٹریفک وارڈنز کا پائلٹ اور ایک سگنل جیمر گاڑی’ مریم کو تفویض کر دی گئی ہے اور پورا سکواڈ ان کی رہائش گاہ پر پہنچ چکا ہے۔
قبل ازیں رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نے صوبے کے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل سے بریفنگ حاصل کی ہے۔
جہاں مبینہ طور پر نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز کے حق میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہو چکے ہیں، وہیں ان کی بیٹی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔








