بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سینیٹرز بھی پھٹ پڑے

0
256
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سینیٹرز بھی پھٹ پڑے

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ سولر پینل لگانے کے باوجود ڈیڑھ لاکھ روپے تک بل آرہے ہیں، یہ سب آئی ایم ایف کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایک بندے کے پاس چار مرلہ کا گھر ہے اور گیس کا بل 63 ہزار روپے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی قیمت میں چار ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر کم گیس استعمال کرنے والے تحفظ یافتہ صارفین پر بھی بوجھ بڑھے گا۔

Leave a reply