
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی انکے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ۔
نیب لاہور کا پرویز الہی ،مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کیخلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نیب ریفرنس چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائیگا ، چوہدری پرویز الٰہی مونس الہی کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
زرائع کے مطابق پرویز الہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد مونس الی کے اثاثوں میں کڑوروں کا اضافہ ہوا ، نیب کو مختلف محکموں سے پرویز الہی خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ موصول ہوا۔مونس الہی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے ریکارڈ بھی نیب کو موصول ہوگیاہے ، نیب ریجنل بورڈ نے پرویز الہی خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
ریفرنس حتمی منظوری کیلیے چیئرمین نیب کو بھجوایاجائیگا ، چیئرمین نیب کی منظوری کےبعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیاجائے گا ۔









