
ہاٹ لائن نیوز : پاکپتن کے حلقہ پی پی 194 سے ایم کیو ایم کے امیدوار نے انتخابی مہم چلانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔
امیدوار افضل نجمی بلوچ اونٹ پر سوار ہوکر ووٹ مانگنے نکلے۔
افضل بلوچ کا کہنا ہے کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور اپنے وسائل کے مطابق انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عام آدمی کی جماعت ہے، وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کو مسترد کر کے عام آدمی کو منتخب کریں۔









