فرانس میں پُرتشدد مظاہرے، حکومت کا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

0
44
فرانس میں پُرتشدد مظاہرے، حکومت کا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں، لوٹ مار اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد حکومت نے امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کو متوقع احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات کی جائے گی، جبکہ بڑے شہروں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

وزیراعظم سیباستیاں لیکورنو نے گزشتہ ہفتے ہونے والے ہنگاموں پر قابو پانے میں ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے۔ ان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کے حصول، پولیس کی بروقت تعیناتی اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ نہ کرنے جیسے معاملات میں کوتاہیاں ہوئیں۔

حکام کے مطابق پیرس، لیون اور مارسیلے سمیت مختلف شہروں میں تشدد اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے۔ متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت پابندیوں کے نفاذ کے بعد صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے۔ پولیس نے ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیشی کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔

فرانسیسی پارلیمان نے بدامنی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب طلبہ تنظیموں اور ایندھن کی قیمتوں کے خلاف سرگرم گروہوں نے مزید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی اور البانیہ میں بھی مہنگائی اور معیارِ زندگی کےمسائل پرمظاہروں نےیورپی حکومتوں کی تشویش بڑھادی ہے۔

Leave a reply