آخری کوارٹر میں گولز کی برسات، پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا

0
24
آخری کوارٹر میں گولز کی برسات، پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی کے کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔
کاکامیگارا میں ہونے والے دلچسپ مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین کوارٹرز تک سخت مقابلہ جاری رہا اور اسکور 2-2 سے برابر تھا۔ فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔
جنوبی کوریا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں کوریا نے دوبارہ سبقت حاصل کی، لیکن پاکستان نے چند ہی منٹ بعد جوابی گول کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا۔
آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔ رانا وحید نے دو منٹ کے وقفے میں دو گول کرکے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا، جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں حنان شاہد نے پانچواں گول داغ کر فتح یقینی بنا دی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، جبکہ عبدالرحمان، غضنفر علی اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

Leave a reply