8فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستیں پرانی ریگولیشنز کے تحت پراسیس ہوں گی

0
18
8فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستیں پرانی ریگولیشنز کے تحت پراسیس ہوں گی

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانی ریگولیشنز کے تحت پراسیس کریں۔
اعلامیے کے مطابق، 8 فروری تک تمام درخواستیں، جن کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے، نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ کے تحت مکمل کی جائیں گی۔ اس اقدام کے تحت تقریباً 250 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور نیٹ میٹرنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply