راجستھان میں ڈیم پر کرتب دکھاتے ہوئے شخص پانی میں بہہ گیا

0
104
راجستھان میں ڈیم پر کرتب دکھاتے ہوئے شخص پانی میں بہہ گیا

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ڈیم پر کرتب دکھاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر بہہ گیا۔

یہ واقعہ ڈھیل ڈیم پر پیش آیا جہاں کچھ افراد موجود تھے اور ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں بھی جاری تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بہتے پانی کے انتہائی قریب پہنچتا ہے اور توازن کھو بیٹھتا ہے، جس کے بعد وہ پانی میں گر کر بہہ جاتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اب تک لاپتہ شخص کا سراغ نہیں مل سکا، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ممکنہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خطرناک مقامات پر غیر ضروری طور پر نہ جائیں اور اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Leave a reply