
پہلی اے۔ آر ۔ ٹی بس لاہور پہنچ گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ایشیا کی پہلی A R T بس لاہور پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا بس کو عوام کے لیے مؤثر ، جدید اور ماحول دوست قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اے۔ آر۔ ٹی جدید ترین سسٹم پر مبنی ہے جس کے ٹائر ربڑ کے ہیں۔
3 سو مسافروں کو لے جا سکتی ہے، یہ ایک نیا ماڈل ہے جو ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اے۔ آر۔ ٹی بس کو کینال روڈ پر ٹیسٹ کے لیے چلایا جائے گا، جس سے اس کی کارکردگی اور فعالیت کا جائزہ لیا جا سکے گا۔









