
67000 سے زیادہ پاکستانی حج سے محروم
67000 سے زائد نجی پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے جبکہ پہلی حج پرواز کی روانگی میں صرف 1 دن رہ گیا ہے، پاکستان سے حج آپریشن شروع ہونے میں صرف 1 دن باقی ہے اور پہلی حج پرواز اتوار کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ 67 ہزار دو سو دس نجی عازمین حج اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے، نجی اسکیم کے تحت اس سال نوے ہزار 830 عازمین نے حج کرنا تھا البتہ ان میں سے صرف 23 ہزار چھ سو بیس پاکستانی ہی اس سال حج کر سکیں گے۔








