
ہاٹ لائن نیوز : گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی میں مقامی صحافی بچل گھنیو کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کا مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے گھر کے قریب کھیتوں میں گیا تو مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
لاش کو تحصیل اوباڑو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ڈاکوؤں کا ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ہے، ابتدائی تفتیش کی جا رہی ہے۔









