468 گلاس سر پر رکھ کے ڈانس

0
231
468 گلاس سر پر رکھ کے ڈانس

468 گلاس سر پر رکھ کے ڈانس

قبرص کے رقاص ڈینوس کانتیس نے 1 مرتبہ پھر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروایا ہے، اس مرتبہ انہوں نے سر پر حیران کن طور پر 468 شیشے کے گلاس رکھ کر رقص کیا، یہ مظاہرہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا، ان کا یہ کمال دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

اس کارنامے کے لیے بے پناہ توجہ، توازن، مہارت اور مستقل مزاجی ایک ساتھ چاہیے ہوتی ہے، کامیاب مظاہرے کے بعد ڈینوس کانتیس کی اس کارکردگی کو خوب سراہا گیا اور انتظامیہ نے اس کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اندراج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a reply