32 سال جزیرے پر اکیلے گزارنےوالاشہر میں آکر انتقال کرگیا

0
154
32 سال جزیرے پر اکیلے گزارنےوالاشہر میں آکر انتقال کرگیا

ہاٹ لائن نیوز : اطالوی جزیرے پر 32 سال تنہا گزارنے والا شخص صرف 3 سال شہر میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔

بحیرہ روم کے ایک ویران جزیرے پر اکیلے رہنے کے لیے ’رابنسن کروسو‘ کے نام سے مشہور اطالوی شخص 85 برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کیمطابق مورانڈی نے 30 سال سے زائد عرصے تک اس جزیرے پر انسانوں سے دور رہتے ہوئے گزارے۔

اطالوی جزیرے سارڈینیا سے دور دوسری جنگ عظیم کی ایک پرانی پناہ گاہ بوڈیلی جزیرے کے واحد رہائشی کے طور پر شناخت ہونے کے بعد ‘رابنسن کروسو’ کا عرفی نام ملا، اس نے اپنی تنہائی کی زندگی پر فخر کیا۔

Leave a reply