30 گھروں کے بجلی میٹرز میں آگ لگ گئی

0
118
30 گھروں کے بجلی میٹرز میں آگ لگ گئی

30 گھروں کے بجلی میٹرز میں آگ لگ گئی

بونیر کے علاقے پیر بابا میں مین لائن گرنے سے تیس گھروں میں بجلی کی تاروں اور میٹروں میں آگ لگ گئی، کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسسٹنٹ کمشنر ناصر علی نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مقامی افراد نے کہا کہ حضرت پیر بابا کے قبرستان میں نصب دو سو کے وی ٹرانسفارمر کا یونٹ ٹوٹنے سے مین لائن کی تاریں گھروں کو جانے والی ایل۔ ٹی لائن پر گر گئی، کرنٹ لگنے کی وجہ سے متعدد گھروں میں پنکھے، فریج، اسٹیبلائزر اور واشنگ مشینیں جیسے دیگر ہوم اپلائنسز جل گئے۔

Leave a reply