
25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ
پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں کاشتکاروں کے لیے ایک سو دس ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور صوبے کی فلور ملز کو کاشتکاروں سے لازمی پچیس فیصد گندم خریدنے کا پابند کیا تھا، پنجاب حکومت نے خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب کابینہ نے ایسی فلور ملز کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے۔









