2026 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

0
23
2026 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

آج دنیا بھر میں 2026 کا پہلا سورج گرہن دیکھنے کو ملے گا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سورج گرہن اینولر (انولر) نوعیت کا ہوگا، جس میں چاند اپنے بیضوی مدار کی وجہ سے سورج کے عین وسط کو ڈھانپ لے گا، لیکن سورج کو مکمل طور پر نہیں چھپائے گا۔ نتیجتاً سورج کا بیرونی حصہ روشن دائرے کی شکل میں دکھائی دے گا، جسے “رنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔
مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز آج دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوا۔

Leave a reply