
2 دہائیوں تک سانپ کا زہر لگوانے والا شخص
امریکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 1 امریکی شخص جو 2 دہائیوں تک خود کو سانپ کا زہر لگواتا رہا،اس کی اینٹی باڈیز سے سانپ کے زہر کا توڑ یعنی اینٹی وینم تیار کیا گیا ہے، ٹم فریڈی کے خون سے ملنے والی اینٹی باڈیز سے پتا لگتا ہے کہ یہ کئی سانپوں کے زہر کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے، موجودہ علاج میں ڈاکٹرز کو اس مخصوص سانپ کی ہی ضرورت ہوتی ہے، جس نے کسی شخص کو کاٹا ہوتا ہے۔
ٹم فریڈی کا اٹھارہ سالہ مشن سانپ کے کاٹنے کے خلاف ’اینٹی وینم‘ تلاش کرنے میں اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے، دنیا بھر میں ہر سال سانپ کاٹنے سے 1 لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد مر جاتے ہیں یا پھر انھیں زندگی بھر معذوری کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔









