2 بیلجین نوجوانوں پر 5000 چیونٹیاں اسمگل کرنے کا کیس

2 بیلجین نوجوانوں پر 5000 چیونٹیاں اسمگل کرنے کا کیس
کینیا وائلڈ لائف سروس کے افسران نے کینیا کے ایک گیسٹ ہاؤس پر کارروائی کی، تو ان کے سامنے ایسا معاملہ آیا جو حیران کن بھی تھا اور منفرد بھی، وہاں پر 5 ہزار سے زائد زندہ چونٹیاں برآمد ہوئیں، جنہیں نہایت احتیاط سے سرنجز اور ٹیسٹ ٹیوبز سے محفوظ کیا گیا تھا، ٹیوبز میں روئی بھی موجود تھی، تاکہ چونٹیاں ہفتوں زندہ سکیں۔
چونٹیوں کو ایشیا اور یورپ کی مارکیٹس میں فروخت کرنا تھا، یہ کارروائی 2 بیلجین نوجوانوں نے کی، جن کی عمر 19 سال تھی، وہ دونوں سیاحتی ویزے پر کینیا آئے تھے اور مقامی علاقوں سے مخصوص نسل کی چیونٹیاں جمع کیں، دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں کے اعتراف جرم پر عدالت نے فی کس 10 لاکھ کینیئن شلنگ جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔









