129 سال بعد کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ

129 سال بعد کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ
انگلینڈ کے فاسٹ بولر ایٹکنسن نے انڈیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 129 سال پرانا کارنامہ دہرا دیا ہے۔
انہوں نے انڈیا کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 13 میچز میں 34.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے 129 برس بعد وہ اعزاز اپنے نام کیا جو اس سے پہلے صرف انگلینڈ کے بولر لوہمن کے پاس تھا، انہوں نے 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔









