
ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد کراچی میں سو روپے کی شرط جیتنے والا گیارہ سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، کراچی کے علاقے افغان بستی کے 11 سالہ شاہ محمد نے گھر کے قریب موجود ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کے لئے 100 روپے کی شرط لگائی، سرکہ پینے کے بعد اس نے بوتل بھی پی لی اور گھر پہنچ کر الٹیاں شروع کر دیں۔
گیارہ سالہ شاہ محمد کو زیادہ حالت خراب ہونے سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے شرط لگانے پر ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔









