10 روپے کے نوٹ یا سکے سے متعلق فیصلہ، کابینہ کمیٹی قائم

0
76
10 روپے کے نوٹ یا سکے سے متعلق فیصلہ، کابینہ کمیٹی قائم

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کے مستقبل سے متعلق جائزے کے لیے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات پر سفارشات مرتب کرے کہ آیا 10 روپے کا بینک نوٹ برقرار رکھا جائے یا اسے ختم کر کے سکے کو متبادل کے طور پر رائج کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ وہ 10 روپے کے بینک نوٹ کی تیاری پر آنے والی لاگت کا تفصیلی جائزہ لے اور اس کا موازنہ 10 روپے کے سکے سے کرے، تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ معاشی طور پر کون سا آپشن زیادہ مؤثر اور فائدہ مند ہے۔
کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

Leave a reply