
یہ بجٹ نہ امیروں کا ہے اور نہ غریبوں کا
پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اہم رہنما نفیسہ شاہ نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہ تو امیروں کا ہے اور نہ ہی غریبوں کا، یہ آئی۔ ایم۔ ایف کا بجٹ ہے، آج امیر بھی مایوس ہے اور غریب بھی مایوس ہے، کچھ اچھے اقدام بھی اٹھائے گئے ہیں، مہنگائی اور انٹرسٹ ریٹ میں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، زراعت بیٹھ چکی ہے، زراعت تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔









