یہ وقت چاہت فتح علی خان کاہے، انہیں جینےدیں ؛ گلوکار علی حیدر

ہاٹ لائن نیوز : گلوکار ، مصنف اور میوزیشن علی حیدر نےچاہت فتح علی خان کیساتھ گانے سےانکار کردیا۔
علی حیدر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔ میزبان نے پوچھا ، “اگر میں 20 کروڑ دیتا ہوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کیساتھ گائیں گے؟”اس پر ، علی حیدر نے کہاکہ میں چاہت فتح علی خان کیساتھ نہیں گاؤں گا۔
گلوکار نے کہا ، “چاہت کو جینےدو، یہ اسکا وقت ہے ، آپ نہیں جانتے کہ خدا نےاسکی کونسی دعا کو کیا پورا کیا ہے ، لہذا اسکے اور اللہ کے مابین مت آؤ ، آپ انکو مزاح نگاریادلچسپ کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں زندہ رہنے دیں۔









