
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ ہمیشہ کے لیے محکوم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزاد عدلیہ آج حکومتی نمائندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، میاں صاحب کی پڑھی گئی نظم عدلیہ کی توہین ہے ، ہم عدلیہ کی توہین کی مذمت کرتیے ہیں، آج کا دن پاکستانی آئینی تاریخ اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔ آج وہ چاہتے ہیں کہ ہر عدالت ان کے ماتحت ہو۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چند مقدمات کی بنیاد پر آئینی بنچ بنا رہے ہیں، وزیراعظم پہلی بار ججز کی تقرری کریں گے، یہ کمیٹی بنی تو خورشید شاہ کو بھی دھوکہ دیا گیا ہے۔









