یہودی عبادت گاہ کوآگ لگانےکی کوشش

0
201

ہاٹ لائن نیوز : فرانسیسی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں کی عبادت گاہ کوآگ لگانےکی کوشش کررہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا، ’’روئن میں قومی پولیس نے ایک مسلح شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی جو شہر کے عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھا‘‘۔

رپورٹ کے مطابق چاقو اور لوہے کی راڈ سے مسلح ایک شخص نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

Leave a reply