یکم اکتوبر سے ای چالان اور فیس لیس ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم کا آغاز

0
164
یکم اکتوبر سے ای چالان اور فیس لیس ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم کا آغاز

کراچی میں یکم اکتوبر سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کرنے کے لیے ایک نیا فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت پولیس اہلکاروں کی براہ راست مداخلت کے بغیر ٹریفک قوانین کی نگرانی اور چالان ممکن ہو گا۔

یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا سے ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں شہر کے ٹریفک سے متعلق مسائل اور حل کے ممکنہ طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس پر ہیوی ٹرانسپورٹ کو رعایت دینے کا تاثر غلط ہے، اور قانون کی خلاف ورزی پر ہر قسم کی گاڑی کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس لیس سسٹم کے نفاذ سے ٹریفک چالان شواہد کی بنیاد پر ہوں گے، جس سے غیر ضروری تنازعات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

نئے نظام کے تحت شہریوں کو چالان الیکٹرانک ذرائع سے موصول ہوں گے اور ہر خلاف ورزی کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائے گا۔

Leave a reply