یو بی ایل ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدارتی امیدوار کی نااہلی برقرار

0
223
یو بی ایل ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدارتی امیدوار کی نااہلی برقرار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے یو بی ایل ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدارتی امیدوار کی نااہلی تاحال برقرار ہے۔

عدالت نے عارضی صدر یو بی ایل سوسائٹی مرزا گوہر محمود کی درخواست خارج کر دی ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے مرزا گوہر محمود کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 22 دسمبر 2023 کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وکیل مرزا گوہر کا کہنا ہے کہ محکمہ کوآپریٹو کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، کالعدم کیا جائے۔

دوسرے صدارتی امیدوار پروفیسر قاضی خبیب کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت میں بتایا کہ محکمہ کوآپریٹو نے مئی 2023 ء میں صدارتی امیدوار مرزا گوہر کے کاغذات نامزدگی حقائق چھپانے کی بنیاد پر مسترد کئے، محکمہ کوآپریٹو کا مرزا گوہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق درست ہے، مرزا گوہر نے بوگس کاغذات منسلک کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے بوگس کاغذات نظرانداز کرتے ہوئے مئی 2023 میں مرزا گوہر کو الیکشن لڑنے کی عبوری اجازت دی، مرزا گوہرپراپرٹی کے کاروبار میں ملوث تھا، کاغذات نامزدگی بھی خود جمع نہیں کرائے، مرزا گوہر نے لاہور ہائیکورٹ میں جوائنٹ ممبر کا جعلی حلف نامہ پیش کیا،جو صدارتی امیدوار سوسائٹی کا ممبر ہی نہیں تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،حکم امتناعی دیتے ہوئے ریکارڈ کی بابت لاہور ہائیکورٹ کی درست معاونت نہیں کی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی آڑ میں مرزا گوہر ایک سال سے صدارتی عہدہ انجوائے کر رہے ہیں،عارضی صدر نے رٹ درخواست میں متعلقہ افراد کو فریق نہ بنا کر بھی بدنیتی کا مظاہرہ کیا، لاہور ہائیکورٹ مرزا گوہر کی رٹ درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply