یو اے ای نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی حدود کے استعمال سے انکار کر دیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یو اے ای وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے اور کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یو اے ای اپنی خارجہ پالیسی میں عدم مداخلت، خودمختاری کے احترام اور سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے اور خطے کے تمام تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کو فروغ دیتا ہے۔








