یوکرین روس کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کو تیار
ہاٹ لائن نیوز : یوکرین نے روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری کر لی ہے جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے میں ڈرٹی بم استعمال کرے گی۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ماریاز کھارووا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کو یوکرین کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینا چاہیے اور اس کی مذمت کرنی چاہیے اور جوہری حفاظت کے معاملات کی خلاف ورزی کو روکنا چاہیے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ کیف کا یہ اقدام یورپ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنے گا، اقوام متحدہ نے کیف پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے کرسک جوہری پاور پلانٹ پر حملہ روکے۔
روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فوج نہ صرف کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ بلکہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، جس کے لیے اس نے علاقے میں تابکار مواد پر مشتمل وار ہیڈز پہنچا دیے ہیں۔









