“یوٹیوب پر ایسا راز جسے کوئی نہیں سمجھ سکا”

0
85
“یوٹیوب پر ایسا راز جسے کوئی نہیں سمجھ سکا”

یوٹیوب پر ایک غیر معمولی ویڈیو نے حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو خالی ہے، یعنی نہ کوئی تصویر، نہ آواز، صرف ایک سیاہ اسکرین دکھائی دیتی ہے، مگر اس کے باوجود لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔
یہ ویڈیو 5 جنوری کو ’shinywr‘ نامی اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی گئی اور یوٹیوب پر اس کا دورانیہ حیران کن انداز میں 1,234,567 گھنٹے 30 منٹ دکھایا گیا ہے، جو تقریباً 140 سال کے برابر بنتا ہے۔ تاہم، جب صارفین اسے پلے کرتے ہیں تو پلے بیک صرف تقریباً 12 گھنٹے تک محدود نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ممکنہ طور پر یوٹیوب کے میٹا ڈیٹا یا سسٹم گلچ کی وجہ سے ہوا ہے۔
ویڈیو کا عنوان صرف ایک سوالیہ نشان (?) ہے اور کوئی وضاحت یا تفصیل موجود نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس کے مختلف نظریات پیش کیے ہیں، کچھ اسے کسی سماجی یا ثقافتی تجربے سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ بعض نے قیاس کیا کہ اس کا تعلق شمالی کوریا سے ہو سکتا ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
صارفین اس بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ یوٹیوب الگورتھم ایسی ویڈیوز کو کس طرح سفارشات میں شامل کرتا ہے، اور بہت سے لوگ ویڈیو کے ممکنہ ثقافتی اور نفسیاتی اثرات پر بات کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ”یہ ویڈیو دس سال بعد بھی یاد رکھی جائے گی،“ جبکہ دوسرے نے اسے ”انٹرنیٹ کی تاریخ کا سب سے عجیب تجربہ“ قرار دیا۔
یہ پراسرار ویڈیو آج کے ڈیجیٹل دور میں تجسس، بحث اور حیرت کی علامت بن چکی ہے، ایک ایسی ویڈیو جس میں ’کچھ نہ ہونا‘ ہی سب کچھ ہے۔

Leave a reply