
یوٹیوبر “ڈکی بھائی” نے 100 روز بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں زیادہ تر “ڈکی بھائی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 100 دن کی خاموشی کے بعد دوبارہ عوامی پیغام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ وہ آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑیں گے اور ان کا پیغام ایسا ہوگا جو لوگ لمبے عرصے تک یاد رکھیں گے۔
یاد رہے کہ سعد الرحمان کو 17 اگست 2025 کو لاہور ائرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ بیرونِ ملک سفر کر رہے تھے۔ ان پر جوا ایپس کے ذریعے مالی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا، اور وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے۔
رہائی کے چند دن بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور یقین رکھیں کہ ڈکی بھائی دوبارہ سوشل میڈیا پر مضبوط انداز میں واپس آئیں گے۔ اس دوران ڈکی بھائی نے کوئی نیا مواد جاری نہیں کیا اور عوامی تقریبات یا ویڈیوز میں بھی نظر نہیں آئے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ڈکی بھائی کا آج کا پیغام
کیا ہوگا۔









