یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا

0
203
یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے نفاذ کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلیے چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگی۔

Leave a reply