یونان کشتی حادثہ : ڈوبنے والے تارکین وطن کے بچنے کی امید ختم

ہاٹ لائن نیوز : یونانی کشتی کے حادثے میں ڈوبنے والے پاکستانیوں سمیت درجنوں تارکین وطن کے بچنے کی امید ختم ہو گئی ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن روک دیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جائے۔
لیبیا سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے درجنوں تارکین وطن کو 14 دسمبر کو سمندر کی لہروں نے دیکھا تھا۔تین روز سے زائد جاری رہنےوالے ریسکیو آپریشن میں مزید دو تارکین وطن کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں۔
سمندر سے اب تک سات ہلاک ہونیوالے تارکین وطن کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان میں سے پانچ پاکستانی شہریت کے حامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور شدید سردی کے باعث کسی اور کا بچنا ناممکن ہے۔









