یوم تکبیر پر سرکاری تعطیل کا اعلان

0
259
یوم تکبیر پر سرکاری تعطیل کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 28 مئی کو یوم تکبیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

اس دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

یوم تکبیر اس ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلیے سیاسی اور دفاعی قوتوں کو ایک سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

Leave a reply