یورپ میں درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز کر گیا

0
107
یورپ میں درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز کر گیا

یورپ میں درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز کر گیا

یورپ ان دنوں میں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جان لیوا حد تک بڑھا ہوا درجہ حرارت اور جنگلات میں لگنے والی آگ نے براعظم کے بیشتر ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، جبکہ درجہ حرارت 100 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے، جنوبی فرانس سے بالکان تک ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔

جنوبی فرانس میں درجہ حرارت 109.4 فارن ہائیٹ تک جا پہنچا ہے، اسپین میں اس ہفتے درجہ حرارت 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے، اٹلی کی وزارت صحت نے 16 شہروں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے، جنوبی فرانس اور بالکان کے کچھ حصے بھی ریڈ الرٹ پر ہیں۔

Leave a reply