یورپ بھر میں غزہ کے مظالم کے خلاف احتجاج، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

0
127
یورپ بھر میں غزہ کے مظالم کے خلاف احتجاج، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

یورپی ممالک میں غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف عوامی ردعمل میں تیزی آگئی ہے۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور یورپی کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کی جانب مارچ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح اٹلی کے شہر میلان میں بھی شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نکالی گئی بڑی ریلی میں فلسطینی کاز کی حمایت کی گئی۔ لندن پولیس نے ریلی کے دوران 890 افراد کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بھی عوامی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں مظاہرین نے حکومت سے فوری جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا۔

ادھر آئرلینڈ میں ایک فٹبال میچ کے دوران شائقین نے “اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھاؤ” جیسے بینرز کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یورپ اور دیگر ممالک میں بڑھتے احتجاجی مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a reply