
لاہور ہائیکورٹ
ساہیوال ہسپتال آتشزدگی واقع کی جوڈیشل تحقیقات کروانے کی درخواست پر سماعت
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال ختم کر دی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شعیب نے عدالت میں بیان لکھوایا
ڈاکٹرز کونسل نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،صدر ینگ ڈاکٹرز
تمام ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا کہہ دیا ہے،صدر ینگ ڈاکٹرز
آپ ہمارا اثاثہ ہیں،عدالت
ہم عوام کی تمام چیزوں کے محافظ ہیں،عدالت
آپ کے پاس عوام کی قیمتی چیز جان ہے،عدالت
آپ نے عوام کی جان کی حفاظت کرنی ہے،عدالت
عدالت نے وکیل کے دلائل کے بغیر ہی نوئے فیصد ریلیف دے دیا ہے،عدالت
ریلیف صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد شعیب کی وجہ سے دیا ہے،عدالت
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وکیل نوشاب اے خان کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی









