یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر حملہ

یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر حملہ
یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا ہے، اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنایا گیا ہے، پہلے اسرائیل نے یمن کے شہر صنعا کے پاور پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔
یمن کے نائب وزیر اعظم نے بھی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہنگامی عملہ نقصان کو روکنے میں کامیاب ہوا، صنعا کے مقامی رہائشیوں نے بھی 2 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔









