یاسر حسین کی مہنگی اور عالیشان شادیوں پر تنقید

یاسر حسین کی مہنگی اور عالیشان شادیوں پر تنقید
پاکستانی اداکار یاسر حسین نے معاشرے میں مہنگی اور عالیشان شادیوں پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ شادی کو پیچیدہ نہ بنایا جائے، یہ ایک سادہ خوشی کا موقع ہوتا ہے، “نکاح کریں اور کھانا کھلائیں، بس” ان کا مزید کہنا تھا کہ بیشتر تقریبات میں شرکت کرنا بوجھل اور مہنگا ہو گیا ہے، اور یہ ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کئی شادیاں ہو رہی ہیں، لیکن اخراجات کے سبب ان کے چہرے پر خوشی ہونے کی بجائے پریشانی اور تھکن چھائی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوشی کا لمحہ ہے، لیکن مالی دباؤ کے باعث لوگ پوری طرح سے شادی سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔









