ہیڈ کوچ نے فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے حالیہ تین ملکی سیریز میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے نام کر دیا ہے۔
پاکستان نے سیریز کے دوران متحدہ عرب امارات اور افغانستان کو شکست دی، جس کے بعد مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ فتوحات اُن لوگوں کے لیے ہیں جو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی سلامتی اور حوصلے کے لیے دعا گو ہیں۔









