ہیٹ ویو سے 67 افراد ہسپتال پہنچ گئے

0
319
ہیٹ ویو سے 67 افراد ہسپتال پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں تیز بخار کے باعث 67 افراد سول اسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو شہر قائد کے سول اسپتال میں 67 افراد بخار کی شکایت کے باعث پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں بخار کی تصدیق ہوئی ہے، انچارج ہیٹ اسٹروک وارڈ ڈاکٹر نظام شیخ کے مطابق تمام افراد کو ایک سو ایک بخار تھا۔

ڈاکٹر نظام کیمطابق شدید گرمی کی وجہ سے تیز بخار اور دیگر بیماریاں آرہی ہیں، اس موسم میں لوگ زیادہ پانی پیئیں، غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

Leave a reply