ہیوی ٹریفک کےخلاف شہریوں نےازخود محاذسنبھال لیا

0
156
ہیوی ٹریفک کےخلاف شہریوں نےازخود محاذسنبھال لیا

ہاٹ لائن نیوز : شہری کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر بھاری ٹریفک کیخلاف احتجاج کرنےلگے۔ مظاہرین نے بھاری گاڑیوں کی چابیاں نکال کر خود ٹینکروں کو روکنا شروع کردیا۔

مظاہرین نےہیوی ٹریفک ڈرائیوروں سے کاغذات طلب کیے اور غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف سخت غصے کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں ، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے ، جبکہ ٹینکروں سے پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ہے۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ یہ ٹینکر رشوت دےکر سڑکوں پر چلتےہیں، جس سے ٹریفک جام اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔

شہریوں نے ناگن چورانگی کے قریب بھاری ٹریفک کیخلاف احتجاج کیا ، اور ٹرک ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور مظاہرین کو حراست میں لیا۔

مظاہرین نےبتایا کہ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ بھاری ٹریفک کیخلاف قانونی کارروائی کیجائے گی ، لیکن سڑک کھولنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ مظاہرین کیمطابق ، جب وہ پولیس کیساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے تو ان کے ساتھی بندکردئیےگئے۔

Leave a reply