ہیومن رائٹس واچ: امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی

0
15
ہیومن رائٹس واچ: امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی

واشنگٹن – ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر سارہ یاگر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں ایک اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سارہ یاگر نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم اس واقعے کو محض “غلطی” قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے، جو اس حملے میں نظر نہیں آئے۔ انہوں نے تنازعات کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے فوجی اصلاحات اور جوابدہی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave a reply