
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بندکردیاگیاہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کیمطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ، فیروز پور روڈ، پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
شانو بابا، لیک سٹی،شوق چوک شوکت خانم، اڈا پلاٹ، عبدالستار عیدی روڈ پر بھی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کیمطابق داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی خصوصی چیکنگ کے لیے وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں اور بغیر ہیلمٹ پر 2000 روپے جرمانہ ہے۔









