ہوٹل سے چور پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے گئے

0
128
ہوٹل سے چور پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے گئے

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ میں چوری کا انوکھا واقعہ، چور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من مرغی کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی لے اڑے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر فریزر سے ڈیڑھ من چکن پکوڑے، 25 کلو مچھلی، 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد لیکر فرار ہو گئے۔

ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی ایک اور دلچسپ واردات ہوئی۔ اس واقعہ میں دو مسلح ڈاکو ٹافیوں کے صرف دو پیکٹ چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ۔

Leave a reply