ہوٹلوں کو جرمانے کیے جانے کا عدالتی حکم جاری

0
276
ہوٹلوں کو جرمانے کیے جانے کا عدالتی حکم جاری

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے جوہر ٹاؤن کے کیفے کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔

وکیل ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تعمیر 25 دسمبر تک مکمل ہوگی ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس کو جلدی مکمل کریں 25 دسمبر بہت دور ہے ، نو انڈر پاسز کی تعمیر کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے ، پیر تک آپ مشاورت کرکے عدالت کو بتائیں کب تک انڈر پاسز کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے ۔

عدالت نے خلاف وزری کرنے والے ریسٹورنٹس کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ بغیر اجازت کیفوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ، اگر میں دن میں بھی انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کرنے کی اجازت دیتا ہوں تو پھر کتنے دن لگے گے ، اس پر مشاورت کریں اور انڈر پاسز کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دیں ، کیا سی بی ڈی نے کوئی ایک گرین پروجیکٹ شروع کیا ہے ، یہ بلند وبالا عمارتیں کھڑی کررہے ہیں مگر گرین پروجیکٹ کوئی شروع کیا ۔

جوڈیشل واٹر کمشن نے عدالت کو بتایا کہ جب پہلی میٹینگ سی بی ڈی سے ہوئی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ گرین پروجیکٹ شروع کریں گے

عدالت نے گرین پروجیکٹ سے متعلق سی بی ڈی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply