ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں بم کی دھمکی کے ساتھ ایک نوٹ

0
212
ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں بم کی دھمکی کے ساتھ ایک نوٹ

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی مسافر طیارے میں بم نصب ہونے کی خبر پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ انتظامیہ نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا اور تمام مسافروں کو دوسرے طیارے میں بھیج دیا۔

نئی دہلی سے بڑودہ (گجرات) جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے ٹوائلٹ میں پرواز سے چند لمحے قبل بم کی دھمکی والا نوٹ رکھا گیا تھا۔ نوٹ میں لکھا گیا کہ طیارے میں بم نصب کیا گیا ہے۔

جیسے ہی عملے نے مسافروں کو نوٹ کے بارے میں بتایا، سبھی بھاگنے لگے۔ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

مسافروں کو نکالنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کی جامع تلاشی لی تاہم کوئی بم یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

Leave a reply